سینٹرل جیرل مظفرآباد میں قیدی جاں بحق، تعلق مانسہرہ سے ہے

مظفرآباد: سینٹرل جیل مظفرآباد میں ہارون نامی قیدی جاں بحق ہو گیا۔ عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ترجمان کے مطابق قیدی کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم اسے مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق قیدی کی موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی، جس کے بعد موت کے اصل اسباب واضح ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: قیدیوں کا نجی اسپتالوں میں علاج جیل مینول کی خلاف ورزی ہے، وفاقی آئینی عدالت

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا قیدی قتل کے مقدمہ (دفعہ 302) میں 25 سال قید کی سزا کاٹ رہا تھا اور تقریباً تین سال سے سینٹرل جیل مظفرآباد میں قید تھا۔ قیدی کا تعلق مانسہرہ سے بتایا جاتا ہے۔

قیدی کی اچانک موت کے واقعے کے بعد مختلف سوالات بھی سامنے آ رہے ہیں، تاہم موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔

متعلقہ حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئی ہیں کہ آیا قیدی کس بیماری میں مبتلا تھا یا کیسے جاں بحق ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی کا بڑا بریک ڈاؤن؛ قتل اور چوری کے 2 قیدی سیکیورٹی حصار توڑ کر فرار