پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک دن کے وقفے کے بعد ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 800 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 53 ہزار 336 روپے ہو گئی ہے۔
مقامی اور عالمی مارکیٹ کے نرخ:
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 258 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 88 ہزار 672 روپے کا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کوئی خاص ردوبدل نہیں
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 122 روپے کم ہوکر 6 ہزار 802 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 38 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 308 ڈالر پر پہنچ گیا۔ یوں عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستان میں مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔




