راجہ شفیق احمد پلالَوی کی وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے خصوصی ملاقات، آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (راجہ امجد یونس) پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر برطانیہ کے ہیڈ آف میڈیا کوآرڈینیشن راجہ شفیق احمد پلالَوی نے لندن میں وفاقی وزیر امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام سے خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران راجہ شفیق احمد پلالَوی نے وفاقی وزیر کی علالت کی اطلاع پر ان کی عیادت کی اور خیریت دریافت کرتے ہوئے جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انجینئر امیر مقام کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور انہیں مزید اخلاص کے ساتھ پاکستان اور کشمیر کی خدمت کی توفیق دے۔

انتخابی کامیابی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال:

ملاقات کے موقع پر راجہ تیمور اقبال بھی موجود تھے۔ اس دوران آزاد کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حالیہ انتخابی کامیابی، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے قیام اور بالخصوص آزاد کشمیر میں حالیہ انتخابات میں ہونے والی تاریخی کامیابی پر انجینئر امیر مقام کو دلی مبارکباد پیش کی گئی۔ راجہ شفیق احمد پلالَوی نے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی میں انجینئر امیر مقام کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاسی بصیرت، قائدانہ صلاحیتوں اور مؤثر کاوشوں نے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، جسے پارٹی کارکنان ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم کی فیول ریلیف اسکیم، عوام کے لیے رجسٹریشن کا طریقہ کار اور تفصیلات سامنے آ گئیں

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، بالخصوص حلقہ چڑہوئی LA-12، اوورسیز کشمیریوں کے کردار، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی تنظیمی مضبوطی اور آئندہ کی سیاسی حکمتِ عملی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ راجہ شفیق احمد پلالَوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ برطانیہ سمیت دنیا بھر میں مقیم اوورسیز کشمیری پاکستان اور آزاد کشمیر کی ترقی، خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔ ملاقات کے اختتام پر انجینئر امیر مقام کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، اور راجہ شفیق احمد پلالَوی نے امید ظاہر کی کہ انجینئر امیر مقام صحت یاب ہو کر پہلے کی طرح پاکستان، کشمیر اور عوام کی خدمت میں اپنا مؤثر کردار جاری رکھیں گے۔