پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھہ کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج

سرگودھا کے تھانہ بھیرہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھہ کے خلاف بجلی چوری کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فیسکو حکام کی جانب سے بجلی چوری کے خلاف کارروائی کے دوران مبینہ طور پر بجلی چوری پکڑی گئی، جس کے بعد محکمہ بجلی کی رپورٹ پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق فیسکو سب ڈویژن سردار پور نون کی جانب سے بجلی چوری کی اطلاع پولیس کو دی گئی، جس پر تھانہ بھیرہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہائی کورٹ کے دو اہم فیصلے، 13ویں ترمیم کی درخواست منظور، پی ٹی آئی کی رٹ عدم پیروی پر خارج

بجلی چوری کی اطلاع پر مقدمہ درج:

پولیس کے مطابق فیسکو حکام کی جانب سے بجلی چوری کے خلاف کارروائی کی گئی، جس کے دوران مبینہ طور پر بجلی چوری پکڑی گئی۔ محکمہ بجلی کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

رپورٹ میں بجلی کے غیر قانونی کنکشن کے ذریعے ترسیل اور میٹر میں مبینہ ردوبدل سمیت دیگر الزامات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔