سونے

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا

اسلام آباد : سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا ہے اور عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 56 ڈالر سستا ہو کر 4342 ڈالر فی اونس تک گر گیا ہے، جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5600 روپے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 56 ہزار 736 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

دس گرام سونا اور چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی:

اسی طرح دس گرام سونا 4801 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 91 ہزار 577 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ فی تولہ چاندی 253 روپے سستی ہو کر 6871 روپے کی ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہو کر 462336 روپے پر آ گیا تھا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 515 روپے کم ہو کر 396378 روپے ہو گئی تھی، اور فی تولہ چاندی کی قیمت 17 روپے کم ہو کر 7124 روپے ہوئی تھی جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 6 ڈالر سستا ہو کر 4398 ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ تھم گیا: فی تولہ سونا مزید مہنگا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے دوران سرمایہ کاروں کی توجہ امریکی افراطِ زر کے تازہ اعداد و شمار اور امریکی مرکزی بینک کی آئندہ شرحِ سود سے متعلق پالیسی پر مرکوز ہے، اور ماہرین کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر، شرح سود، مہنگائی کے اعداد و شمار اور عالمی جغرافیائی کشیدگی سونے کی قیمت کے لیے اہم عوامل ہیں۔ امریکی افراطِ زر کے تازہ اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی سمت مزید واضح ہونے کا امکان ہے۔