نیلم (کشمیر ڈیجٹل سے) نیلم کیمپس کی باؤنڈری وال (چار دیواری) کی تعمیر ی منصوبے پر عملی کام کا باضابطہ آغاز کر دیا ۔
پروجیکٹ ڈائریکٹرڈاکٹر لال حسین اور لیڈ کنٹریکٹر کے درمیان منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔
معاہدے پر دستخط کے بعد پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر لال حسین نے ریزیڈنٹ انجینئرز، سائٹ اوورسیئرز اور ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ تعمیراتی مقام کا مشترکہ معائنہ کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عوامی اتحاد فورم وفد کی وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات، پونچھ کے مسائل پر تبادلہ خیال
اس موقع پر مرکزی داخلی دروازوں کی الائنمنٹ اور تعمیراتی مقامات کے حتمی تعین کیلئے جامع تکنیکی فزیبلٹی سروے بھی کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نیلم کیمپس کے مرکزی داخلی گیٹس کی تعمیر کا کام تقریباً ایک ماہ کے اندر مکمل ہونے کا امکان ہے جس کے بعد باضابطہ افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، 50 کلو کا تھیلا 8 ہزار روپے تک پہنچ گیا
باؤنڈری وال منصوبے کی تکمیل سے نیلم کیمپس کی حدود کے واضح تعین، سکیورٹی کے مؤثر انتظام اور کیمپس میں جاری فزیکل ڈویلپمنٹ کے عمل کو مزید تقویت ملے گی۔
منصوبے کا عملی آغاز نیلم کیمپس کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔




