وزیراعظم شہباز شریف سے افتخار گیلانی کی اہم ملاقات، ریاستی مسائل حل پر اتفاق

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم آزادکشمیرافتخار گیلانی وزیراعظم پاکستان شہبازشریف سے ملنے وزیراعظم ہائوس اسلام آباد پہنچ گئے۔

وزیراعظم بننے کے بعدوزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سےپہلی اہم ملاقات کی

وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے افتخار گیلانی کو وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کا منصب سنبھالانے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہارکیا

ملاقات میں آزادکشمیر میں امن وامان یقینی بنانے ،ریاستی ترقی اور خطے میں جاری فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سردارتنویر الیاس، سردار عتیق ملاقات، پونچھ صورتحال پرتشویش کا اظہار، ملکرحل کرنے پراتفاق

وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت کشمیری بھائیوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے تمام اقدامات جاری رکھے گی۔

وزیراعظم افتخار گیلانی نے وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خطے کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ن لیگی رہنما سردار اعجاز خان سدوزئی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی شریک تھے۔