مظفرآباد(کشمیرڈیجیٹل) سابق ممبر آزادکشمیر اسمبلی اسرار عباسی ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیر ی عوام کالعدم اور نام نہاد عوامی ایکشن کمیٹی کے فتنے سے دُور ہو جائیں ۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور خاص کر راولا کوٹ کے غیور لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ ایکشن کمیٹی کے اس فتنے سے دُور رہیں ۔
آزاد کشمیر میں پیدا ہونے والے اس فتنے کا وبال اور عذاب نہ صرف ان فتنہ انگیزوں پر ہے بلکہ 7انتخابی حلقے اس وبال کی لپیٹ میں آئے ہوئے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر بارکونسل کا عوامی مسائل حل کیلئے وزیراعظم گیلانی سے ملاقات کا فیصلہ
اس فتنے میں شامل لوگ نہ صرف اپنے دشمن ہیں، بلکہ آزاد کشمیر راولا کوٹ ریجن، اور پاکستان کے دشمن ہیں ۔ اس فتنے نے علاقے کے عام لوگوں کو صحت، تعلیم، روزگار، روز مرہ اشیائے صرف اور ووٹ کے حق سے محروم کر رکھا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی فتنہ گری ،نہتے عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔اس فتنے نے سینکڑوں ہونہار نوجوانوں، کا سیاسی، تعلیمی اور معاشی مستقبل برباد کر دیا ہے ۔
اس فتنے کے کاریگر نہ انقلابی ہیں، اور نہ عوام دوست ۔یہ سب بیمار، گمراہ، غیر سیاسی، غیر جمہوری، جرائم پیشہ لوگ ہیں ۔جسکا ہم سب کو احساس ہونا چاہیے ۔
اسرار عباسی کا مزید کہنا تھا کہ یہ صرف نعرے لگانے تک انقلابی، مزاحمتی نہیں بلکہ یہ ریاست کے باغی ہیں ۔اس فتنے کا غیر سیاسی، غیر جمہوری، جرائم پیشہ، پُر تشدد اور دہشتگردانہ رویہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست اور ریاست کے ہر فرد کا فرض ہے کہ انہیں بند گلی میں ڈال کر ریاست کو ان سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نجات دلائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ مٹھی بھر یہ لوگ نا قابل کنٹرول ہیں، ریاست اور ریاستی عوام کو ان سے دائمی نجات ناگزیر ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت کا 100روزہ اصلاحاتی پلان ہر گھر پہنچائیں گے، وزیراعظم گیلانی
انہوں نے کہا کہ اندرون اور بیرون ممالک ان سب کا کھوج لگایا جا چکا ہے ۔ یہ لوگ اور انکے اصل پُشتی بان جوبھی ہیں ان کو عوام پہچان چکی ہے ۔
راولاکوٹ کی عوام کا فرض ہے کہ وہ اس فتنے کی مذمت کریں ۔ انکے بارے میں سیاسی اور عوامی سطح پر اب دوغلی اور دہری حکمت عملی خود عوام علاقہ کیلئے خطرناک ہے ۔
انہوں نے صاحب الرائے، ہوشمند اور علاقے کے دانشور سیاسی طبقے سے اپیل کی ہے کہ فتنے کی مذمت کریں اور سکیورٹی اداروں کا ساتھ دیں۔
اسرار عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ، اس فتنے میں شامل لا علم لوگوں سمیت ہم سب کی بچت اسی میں ہے کہ انکی کھلے عام مذمت کی جائے ۔۔۔
انہوں نے کا کہ اس یقین کیساتھ کہ نہ یہاں اقوام متحدہ آئیگا اور نہ ہی بھارت یا کوئی دوسرا ملک آئے گا
اسرار عباسی ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے تمام حربے مکمل طور پر بُری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ اس لئے انکی ہر کال کو مسترد کیا جائے ۔




