انڈوں میں سالمونیلا نامی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، انتباہ جاری

Pakistan SCO Summit 2026

ماہرین صحت نے انڈوں سے سالمونیلا نامی وائرس کے خطرات میں 25 فیصد تک اضافے کی نشاندہی کردی ۔

ماہرین صحت نے خطرناک وائرس کےپھیلائو کے پیش نظر لوگوں کومہلک نتائج سے خبردار کردیا۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ سالمونیلا کیسز میں 25 فیصد اضافے سے وباء نے زور پکڑلیا ۔

خطرناک وائرس سے ایک برطانوی شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ اڑھائی سو سے زائد لوگ اسکا شکار ہو کر سنگین خرابی صحت کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور میں صحت کارڈ بحال ، بڑی خوشخبری آ گئی

انٹرنیشنل خبررساں ادارے کے مطابق سات یورپی ممالک اس وبا سے متاثرہوگئے جس کے بعد برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے درآمد شدہ انڈوں سے وائرس کی نشاندہی کردی ۔ اس پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ماہرین صحت کا خیال ہے کہ درآمدی انڈے اس بحران کو جنم دینے کا سبب ہیں۔ماہرین صحت اس امر کا بھی بغور جائزہ لے رہے ہیں کہ چکن کی مصنوعات بھی اس وائرس کے پھیلاؤ کا سبب ہو سکتی ہیں یا نہیں؟۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تعلیم ، صحت ،پنشن کیلئے خطیر رقم مختص،سی ٹی ڈی کا قیام کی منظوری: قاسم مجید

یورپی سالمونیلا پھیلنے سے اب تک برطانیہ، ہالینڈ، بیلجیئم، فرانس، جرمنی، آسٹریا اور ڈنمارک متاثر ہوئے ہیں۔

سالمونیلا سے لاحق وسیع خطرات میں پیٹ میں درد، اسہال، شدید پانی کی کمی، خون میں زہر، اعضا کی خرابی اور یہاں تک کہ انسانی جان کو بھی خطرات ہو سکتے ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026