اسلام آبادف(کشمیر ڈیجیٹل)میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی(نیکٹا) کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا۔
فیصل نصیرکی نیکٹا کوآرڈینیٹر تعیناتی کا نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جاری کیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیصل نصیر کی تقرری تین سال کیلئے سکینڈ منٹ کی بنیاد پرکی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ڈی جی(سی) میجر جنرل فیصل نصیر( ہلال امتیاز ملٹری تمغہ بسالت) کو نیکٹاکا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا ہے
ان کی تقرری تین سال کیلئے کی گئی ہے اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا
مزید یہ بھی پڑھیں:فیصل ممتاز راٹھور صدر، میاں عبدالوحید کو سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی آزادکشمیر بنائے جانے کا امکان
سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نبیل اعوان کے مطابق میجر جنرل فیصل نصیر کی تقرری کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی۔
بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے حالیہ چیلنجز کے تناظر میں ان کی یہ تقرری غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میڈیا کی مد میں رقم وصولی کی خبریں بے بنیاد، من گھڑت ہیں، ترجمان الیکشن کمیشن
توقع کی جا رہی ہے کہ ان کی پیشہ ورانہ قیادت میں نیکٹا تمام سکیورٹی اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دیکر نیشنل ایکشن پلان کے اہداف کو مؤثر طریقے سے حاصل کرے گا۔




