نیلم (راجہ ساجد سے) ڈپٹی کمشنرچوہدری اقبال حسن نے ضلع نیلم میں سرکاری اراضی، خالصہ سرکار، کاشتکاری، شاملات اور روڈز کے اطراف غیر قانونی تجاوزات و تعمیرات کی روک تھام کیلئے دفعہ 144 کے تحت حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
حکم نامہ کے مطابق ضلع نیلم میں بعض افراد کی جانب سے غیر قانونی طور پر سرکاری اراضیات، خالصہ سرکار، کاشتکاری، شاملات اور روڈز پر ناجائز تجاوزات اور تعمیرات کی جا رہی ہیں، جو قانوناً ممنوع اور قابلِ کارروائی عمل ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:یوم آزادی پر مری جانے والے سیاح ہوشیار: ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ، اہم نوٹیفکیشن جاری
ان غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ چوہدری اقبال حسن نے تفویض کردہ اختیارات اور دفعہ 144 کے تحت حکم جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی شخص سرکاری اراضی، خالصہ سرکار، کاشتکاری، شاملات یا روڈز پر ناجائز تجاوزات یا غیر قانونی تعمیرات نہیں کرے گا۔
حکم نامہ میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ شخص یا اشخاص کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یہ دفعہ دو ماہ تک مؤثر رہے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد میں بغیر نقشہ منظوری تعمیرات پر پابندی، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے دفعہ 144 نافذ کر دی
انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری اراضی اور شاہراہوں پر غیر قانونی تجاوزات و تعمیرات سے گریز کریں اور ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔




