مظفرآباد: حکومت آزاد جموں و کشمیر نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (سی ٹی ڈی) چوہدری سجاد حسین کو حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے اور سرکاری امور کی انجام دہی میں غفلت و لاپرواہی برتنے پر معطل کر دیا۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیر نے چوہدری سجاد حسین، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)، کو مبینہ مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر سول سرونٹس (ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن) رولز 1977 کے تحت معطل کرنے کی منظوری دی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مخالفین تھانے کی سیاست بند کریں ورنہ ٹانگیں توڑ دونگا،دیوان علی چغتائی کی وارننگ
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ معطلی کی وجوہات میں حکومتی احکامات کی عدم تعمیل، سرکاری امور کی انجام دہی میں غفلت اور لاپرواہی شامل ہیں۔
حکومتی احکامات کے مطابق معطلی کے بعد چوہدری سجاد حسین کو انکوائری کے مقصد سے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم افتخار گیلانی کی زیرصدارت پہلا اجلاس، اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کا فیصلہ
حکام کے مطابق معاملے کی مزید تحقیقات کے بعد ضابطے کے تحت آئندہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔




