وادی لیپا(کشمیر ڈیجیٹل)سابق وزیرحکومت دیوان علی چغتائی حلقے میں پہنچ گئے ۔ کارکنوں سے دبنگ خطاب، مخالفین کو کھل کر وارننگ جاری کردی ۔
دیوان علی خان چغتائی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مخالفین کو وارننگ دیتے ہیں کہ تھانے ،کچہری کی سیاست بند کرو ، تھانے کی سیاست کرو گے تو پچھتائو گے ۔
سابق وزیرتعلیم دیوان علی چغتائی کی الیکشن میں کامیابی کے بعد اپنے حلقے میں دبنگ انٹری ۔ وادی لیپا میں پہنچتے ہی سیاسی مخالفین کو کھری کھری سنادیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سابق کرکٹر سعید اجمل کرکٹ ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ پر برہم، عاقب جاوید کو ہٹانے کا مطالبہ
دیوان علی چغتائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرےکسی ایک کارکن کی طرف بھی دیکھا تو میں آنکھیں نکال لوں گا، ہاتھ اٹھائو گے تو تمہارا ہاتھ توڑ دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ مخالفین کے جو قدم میرے کارکنوں کیخلاف اٹھیں گےاس کی ٹانگیں توڑ دوں گا۔ دیوان علی چغتائی کے دبنگ خطاب پر کارکنوں کا جوش وخروش
مزید یہ بھی پڑھیں:سردار عتیق ،فاروق حیدر ملاقات، ریاستی خودمختاری پر کمپرومائز نہ کرنے پراتفاق
کارکنوں کی شدید نعرے بازی۔ سیاسی حلقوں میں دیوان علی چغتائی کے سخت بیانات پر نئی بحث چھڑ گئی ۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اچانک حلقے میں سیاسی بھونچال آنا کسی بڑے طوفان کا بیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے ۔۔
یادرہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما دیوان علی چغتائی 25469 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ان کے مد مقابل میاں رشید 21175 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔




