ایل پی جی 4 روپے 33 پیسے فی کلو مہنگی ،نوٹیفکیشن جاری

Pakistan SCO Summit 2026

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیتل) حکومت نے یکم ستمبر سے ایل پی جی 4 روپے 33 پیسے فی کلو مہنگی کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اوگرا حکام کی جانب سے ایل پی جی 4 روپے 33 پیسے فی کلو مہنگی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 258 روپے 65 پیسے ہوگئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایل پی جی قیمت میں 12.89روپے فی کلو اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 51 روپے 17 پیسے مہنگا ہوگیا۔

ایل پی جی کے 11.8کلو گرام ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 52 روپے 9 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

صارفین نے شکایت کی ہے کہ وہ سوئی گیس کے بھاری بل بھی ادا کر رہے ہیں لیکن کم پریشر اور قلت کے باعث کھانا پکانے کیلئے مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایل پی جی قیمت میں 78 روپے 28 پیسے فی کلو اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا سب سے زیادہ بوجھ سفید پوش طبقے پر پڑ رہا ہے، جن کیلئے گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں کو سرکاری نرخوں کے مطابق یقینی بنایا جائے اور گیس کی فراہمی کے مسائل فوری حل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔

Pakistan SCO Summit 2026