اسلام آباد/استنبول: پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب نے خطے میں امن و استحکام کیلئے مکہ معاہدے کے تحت دفاعی تعاون مزید منظم اور مضبوط بنانے، مشترکہ سیکرٹریٹ قائم کرنے پر اتفاق کیا۔
تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور مسلح افواج کے سربراہان نے پیر کو استنبول میں مکہ معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔
مشترکہ اجلاس میں علاقائی صورتحال، دفاعی تعاون اور مشترکہ سلامتی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب خطے میں پائیدار امن اور استحکام کیلئے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔
تینوں ممالک نے بحرانوں کے پرامن حل کے لیے کشیدگی میں کمی، تحمل اور سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:گلوریا شہزادی کو نہیں جانتا، منگنی کا فیصلہ ہوا تو اعلان خاندان ہی کرےگا، بلاول
مکہ معاہدے کے تحت تینوں ممالک اپنے تعاون کو مزید ادارہ جاتی بنانے کیلئے ایسے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا جس سے ان کی یکجہتی میں اضافہ ہو ان کی اجتماعی ڈیٹرنس اور دفاع کی ساکھ اور تاثیر کو یقینی بنایا جا سکے گا
مکہ معاہدے کے فریم ورک تحت سعودی عرب میں سیکرٹری جنرل کی سربراہی میں ایک سیکرٹریٹ قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے ۔
مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹریٹ ابتدائی طور پر تین سال کی مدت کیلئے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل کی سربراہی میں ہوگا۔
مشترکہ سرگرمیوں کے ذریعے وہ مضبوط دفاعی صنعت تعاون، مشترکہ ٹیکنالوجی کی ترقی اور پیداوار کے ذریعے اپنی دفاعی صلاحیتوں اور اپنی مسلح افواج کی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کیلئے بھی کام کریں گے۔
مکہ معاہدے کے ادارہ جاتی اور پُرعزم نفاذ کے ذریعے تینوں ممالک علاقائی امن و استحکام میں اہم کردار ادا کریں گے۔
🔈 PR No. 2️⃣3️⃣1️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣
STRATEGIC POLITICAL AND DEFENCE COMMITTEE OF THE MAKKAH AGREEMENT FOR JOINT DEFENCE – JOINT STATEMENT
🔗⬇️ pic.twitter.com/WAJfYdYCoL
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) August 31, 2026
مشترکہ اعلامیے کے مطابق مکہ معاہدے کے تحت تینوں ممالک اپنے تعاون کو مزید ادارہ جاتی سطح پر منظم کرینگے جس کا مقصد باہمی یکجہتی بڑھانے کے ساتھ اجتماعی دفاع اور دفاعی صلاحیتوں پر اعتماد کو مضبوط بنانا ہے۔
تینوں ممالک نے دفاعی شعبے میں عملی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے اس میں مشترکہ فوجی سرگرمیوں کے علاوہ دفاعی صنعت میں تعاون، جدید ٹیکنالوجی کی مشترکہ تیاری اور دفاعی مصنوعات کی مشترکہ پیداوار شامل ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مکہ معاہدے پر مضبوط اور مستقل بنیادوں پر عملدرآمد کے ذریعے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب خطے میں امن و استحکام اور مشترکہ سلامتی کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں سلامتی کے چیلنجز اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث علاقائی ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔




