کوسٹر

راولاکوٹ، بارات لے جاتے گاڑی کو حادثہ،2خواتین جاں بحق،دولہا، دلہن زخمی

راولاکوٹ پاگ گلی سے بارات لے کر لاہور جاتے ہوئے ڈھنڈی سیداں موہری فرمان شاہ کے مقام پر دولہا، دلہن والی گاڑی کو المناک حادثہ پیش آیاہے جس کے بعد خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔

ذرائع کے مطابق دولہا اور دلہن گاڑی اونچائی سے نالہ کہن میں جا گری جس کے نتیجے میں دولہے کی والدہ اور خالہ موقع پر جان کی بازی ہار گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر: پونچھ میں ٹریفک کا المناک حادثہ 6افرادجاں بحق، متعدد زخمی

ذرائع کے مطابق دولہا اور دلہن دونوں زخمی ہیں،دولہا، دلہن سمیت 3افراد کو انتہائی تشویشناک حالت میں باغ ہسپتال منتقل کیا گیاہے

ذرائع کے مطابق دولہا اوردلہن دونوں ڈاکٹر ہیں اور دلہن کا تعلق تھوراڑ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہالن شمالی میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 6 شدید زخمی

ذرائع کا کہنا ہے کہ راولاکوٹ شہر میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے دھرنے کے باعث یہ بدقسمت خاندان پاگ گلی کے بجائےموہری فرمان شاہ کاراستہ استعمال کرہا تھا اورحادثہ پیش آ گیا۔

حادثہ کے حوالے مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔