مقبوضہ کشمیر: پونچھ میں ٹریفک کا المناک حادثہ 6افرادجاں بحق، متعدد زخمی

جموں(کشمیر ڈیجیٹل) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک سڑک حادثے میں کم سے کم چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب آج شام ضلع سرنکوٹ کے علاقے شیندرا کے قریب ایک گاڑی سڑک سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بیرسٹر افتخار گیلانی کی کامیابی پر ن لیگ کے کارکنوں کا جشن، اسمبلی کے باہر نعرے بازی

پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ حادثے میں چھ افراد کی ہلاک اور چار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں کوقریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ بدھ کو جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں ایک گاڑی تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گرنے سے دو خواتین سمیت چھ افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

یہ حادثہ سورنکوٹ کے شیلدھر علاقے کے سیری چوہانہ گاؤں میں شام تقریباً 5.30 بجے اس وقت پیش آیا جب ایک ماروتی ایکو کے ڈرائیور نے گاڑی پر سے کنٹرول کھو دیا جب وہ گاؤں کی طرف جارہی تھی۔

پونچھ کے ڈپٹی کمشنر اشوک کمار شرما نے کہا کہا بدقسمت حادثہ کے نتیجے میں چھ افراد موقع پر ہی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے۔جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور زخمیوں کو فوری طور پر ضلع اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کے بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17 ویں وزیراعظم منتخب

مرنے والوں کی شناخت محمد شفیق ،نزاکت حسین ،شیراز احمد،محمد فرید ،مسرت نازاور ذوالفقارکے نام سے ہوئی ۔زخمیوں کی شناخت پانچ سالہ عرفان احمد، محمد امین اور طاہر احمدکے طور پر ہوئی ہے۔

شدید زخمی بچے کو خصوصی علاج کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال ریفر کردیا گیا ہے ۔چیف میڈیکل آفیسر، پونچھ، ڈاکٹر پرویز خان نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع پولیس کنٹرول روم کے ذریعے موصول ہوئی،

جس کے بعد 108 ایمبولینس سروس، اضافی ایمبولینس اور دیگر ہنگامی وسائل کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا۔چھ مرنے والوں کی لاشیں جن میں چار مرد اور دو خواتین شامل ہیں، کو ضلع اسپتال لایا گیا ہے۔