مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)صدرپیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین نے پارٹی کے مرکزی رہنما اقبال پیرزادہ کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کردی۔
ذرائع کے مطابق چوہدری یٰسین نے عام انتخابات کے دوران پارٹی ڈسپلن اور پارٹی فیصلوں کی خلاف ورزی کرنے پر پارٹی رہنما اقبال پیرزادہ کی پارٹی رکنیت ختم کر دی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر: پونچھ میں ٹریفک کا المناک حادثہ 6افرادجاں بحق، متعدد زخمی
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما اقبال پیرزادہ نے اس سے قبل وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے میڈیا کوآڈینٹر کے طور پر فرائض سرانجام دیئے ۔
ذرائع کے مطابق اقبال پیرزادہ پر الزام ہے کہ انہوں نے انتخابات کے دوران پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مخالف امیدوار کے الیکشن مہم کا حصہ بنے رہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بیرسٹر افتخار گیلانی کی کامیابی پر ن لیگ کے کارکنوں کا جشن، اسمبلی کے باہر نعرے بازی
پیپلزپارٹی صدر چوہدری یٰسین نے پارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی کرنے پر اقبال پیرزادہ کو شو کاز نوٹس جاری کیا تھا جس کا انہوں نے جواب دینے سے انکار کردیا ۔
شو کاز نوٹس کے مطابق اقبال پیرزادہ کو اپنا موقف واضح کرنے کیلئے 7دن دیئے گئے تھے۔اقبال پیرزادہ کی پارٹی رکنیت ختم کرکے صدر پارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔




