مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)بیرسٹر افتخار علی گیلانی کے آزاد کشمیر کا 17واں وزیراعظم منتخب ہونے پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے اسمبلی احاطے کے باہر جشن منایا اور بھرپور نعرے بازی کی۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے نتائج سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے کارکن بڑی تعداد میں اسمبلی احاطے کے باہر جمع ہوگئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: بیرسٹر افتخار گیلانی کی بطور وزیراعظم نامزدگی، نواز شریف کا قابلِ تحسین فیصلہ
کارکنان نے بیرسٹر افتخار گیلانی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی قیادت اور نومنتخب وزیراعظم کے حق میں نعرے لگائے۔
کارکنان کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کو کامیابی پر مبارکباد بھی پیش کی گئی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں میں خاصا جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نامزد وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی نے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کو ووٹ دینے کیلئے راضی کر لیا
واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائدِ ایوان کے انتخاب کے دوران مسلم لیگ (ن) کے اُمیدوار بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے 30 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ پیپلز پارٹی کے اُمیدوار سردار مختار احمد خان نے 14 ووٹ حاصل کیے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کے بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17 ویں وزیراعظم منتخب
بیرسٹر افتخار گیلانی کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے پارٹی کیلئے اہم سیاسی کامیابی قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔




