مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر میں جنگلی درندوں کے آبادیوں میں داخل ہونے اور مویشیوں کو نقصان پہنچانے کے واقعات میں کمی نہ آ سکی۔
حلقہ کھاوڑہ کے گاؤں کمار بانڈی میں چیتے نے ایک غریب شہری کی 10بکریوں کو ہلاک کر دیا جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ہر طرف افراتفری پھیل گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سردار تنویر الیاس کے دور میں منظور شدہ مہاجر کیمپ پل کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع
متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار علاقے میں آئے مگر عملی اقدامات کے بجائے کاغذی اور رسمی کارروائی پوری کرکے واپس چلے گئے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف حکام صرف کاغذی کارروائی تک محدود رہے۔نقصان کے باوجود محکمہ کی جانب سے عملی تعاون یا مناسب امداد فراہم نہیں کی گئی
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے عہدے کے لیے سید بازل علی نقوی کو باضابطہ نامزد کر دیا
مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آبادیوں میں جنگلی درندوں کی آمد کو روکنے کے لیے محکمہ وائلڈ لائف مؤثر اقدامات کرے اور متاثرہ شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔




