بازل نقوی

پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے عہدے کے لیے سید بازل علی نقوی کو باضابطہ نامزد کر دیا

پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے آزاد جموں و کشمیر کے اگلے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے اہم اور حتمی نامزدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پی پی پی نے سید بازل علی نقوی کو قائدِ ایوان (وزیراعظم آزاد کشمیر) کے منصب کے لیے باضابطہ اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

پارٹی قیادت کی جانب سے نامزدگی کے بعد سید بازل علی نقوی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم کے عہدے کے انتخاب کے لیے اپنے کاغذاتِ نامزدگی فوری جمع کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان مسلم لیگ (ن) کا بڑا فیصلہ: بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے لیے نامزد

آزاد کشمیر میں پیدا ہونے والی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور حکومت سازی کے مرحلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے اس اقدام کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس نامزدگی کے بعد اسمبلی کے اندر سیاسی جوڑ توڑشروع ہو گیا ہے۔