سروس ٹربیونل کا بڑا فیصلہ،ڈاکٹر اعجاز احمد راجہ کی بطور ایم ایس تعیناتی کالعدم

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)ڈاکٹر اعجاز احمد راجہ کی ایڈیشنل چارج پر بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈویژنل ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میرپور تعیناتی کالعدم قرار دے دی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کھاوڑہ:خونخوار چیتا آبادی میں گھس گیا، 10بکریاں ہلاک، شہری کا لاکھوں کا نقصان

کیس کی پیروی سینئر قانون دان سردار شہزاد احمد ایڈووکیٹ نے کی۔عدالت کی جانب سے حکومت اور محکمہ صحت کو قانون کیمطابق اہل ڈاکٹر کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعیناتی کیلئے 15 روز کا الٹی میٹم دے دیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سردار تنویر الیاس کے دور میں منظور شدہ مہاجر کیمپ پل کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع

عدالت نے حکم میں واضح طور پر لکھا کہ ایڈیشنل چارج جیسی کوئی بھی اصطلاح قانون میں وجود نہیں رکھتی۔ لہٰذا ڈاکٹر اعجاز احمد راجا کی ایڈیشنل چارج پر تقرری خلافِ قانون ہے جسے تحفظ نہیں دیا جا سکتا۔