اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر میں نئی حکومت کے قیام کیلئے وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں اہم مشاورتی اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں جاری رہا جس میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی قیادت اور اہم سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔
وزیراعظم کی جانب سے طلب کئے گئے اجلاس میں وفاقی وزیر و سینیٹر رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق شریک ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیرحکومت سازی: وزیراعظم شہبازشریف نے شاہ غلام قادر، بیرسٹر افتخار گیلانی کو طلب کرلیا
اجلاس میں آزادکشمیر میں حکومت سازی اور وزیراعظم کی نامزدگی پر بھی مشاورت کی گئی ۔ اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعظم آزادکشمیر کیلئے بیرسٹر افتخار گیلانی کو بطور وزیراعظم نامزد کردیا
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر اور سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزارتِ عظمیٰ کیلئے نامزدگی کی تجویز کی مخالفت کردی ۔
راجہ فاروق حیدر سابق وزیراعظم اور صدر پارٹی شاہ غلام قادر نے پارٹی کی مرکزی قیادت کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا۔
دونوں رہنماؤں نے ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کل پارٹی قیادت کو اپنے سیاسی فیصلے سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم کے انتخاب سے متعلق مظفرآباد میں قانون ساز اسمبلی اجلاس اب کل کے بجائے پرسوں ہو گا۔
اجلاس کے بعد صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر اورسابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر میڈیا سے بات کئے بغیر وزیراعظم ہائوس سے چلے گئے
صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر وزیراعظم ہاؤس پہنچےتھے۔
نو منتخب سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چودھری طارق فاروق اور ڈپٹی سپیکر احمد رضا قادری بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔
جبکہ ٹیکنوکریٹ نشست سے منتخب رکن اسمبلی بیرسٹر افتخار گیلانی بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر عام انتخابات : امیدواروں کو 35 روز کے اندر انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت
اجلاس میں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی نئی حکومت کے قیام، نئے وزیراعظم کی نامزدگی، حکومت سازی کے آئندہ لائحہ عمل اور اہم سیاسی امور پر مشاورت کی جا رہی ہے۔
نئی حکومت کی تشکیل، اہم عہدوں اور دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔




