اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر میں حکومت سازی کی تیاریاں شروع، وزیراعظم آزاد کشمیر کون ہوگا؟ فیصلہ آج شام آٹھ بجے متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے مسلم لیگ ن آزادکشمیر پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پمز اسپتال میں 14 نوزائیدہ بچے جاں بحق: سی ڈی اے کا انکشاف، ایمرجنسی ایگزٹ لاک تھے
ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کو اسلام آباد طلب کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق، سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر اور بیرسٹر افتخار علی گیلانی کو بھی آج شام آٹھ بجے اسلام آباد طلب کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق سپیکر قانون سازا سمبلی طارق فاروق اور ڈپٹی سپیکر احمد رضا قادری کے انتخاب کے بعد دوسرے مرحلے میں وزیراعظم کی نامزدگی اور حلف برداری کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے
زرائع کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر کیلئے مسلم لیگ ن میں ابھی تک کسی ایک نام پر اتفاق نہیں ہوسکا، اس سے قبل شاہ غلام قادر کا نام بطور وزیراعظم آرہا تھا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نادرا سینٹرز پر پاسپورٹ سروسز کی تجویز، شہریوں کو بڑی سہولت ملنے کا امکان
تاہم شاہ غلام قادر کے مدمقابل بیرسٹر افتخار گیلانی کا نام بھی سامنے آرہا ہے ۔وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کی جانب سے طلب کئے گئے اجلاس میں کیا فیصلہ ہوتا ہے ۔
روزیراعظم آزادکشمیر کا ہما کس کے سر پر بیٹھتا ہے ۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن سدھنوتی میں بغیر الیکشن کروائے آزادکشمیر میں حکومت سازی کررہی ہے
جبکہ مسلم لیگ ن آزادکشمیرکے اہم رکن اور امیدوار اسمبلی ڈاکٹر نجیب نقی ابھی تک اس سیاسی کھیل سے باہر ہیں۔




