آزاد کشمیر عام انتخابات : امیدواروں کو 35 روز کے اندر انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت

مظفرآباد: آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2026 میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو انتخابی اخراجات کی تفصیلات فارم نمبر 28 پر 35 روز کے اندر اپنے متعلقہ ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام امیدواروں کے لیے مقررہ وقت کے اندر انتخابی اخراجات کی مکمل تفصیلات فراہم کرنا قانونی طور پر لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کے 17ویں وزیر اعظم کے انتخاب کا باضابطہ شیڈول جاری، قانون ساز اسمبلی میں عمل 27 اگست کو ہوگا

مقررہ مدت میں جمع نہ کرانے پر قانونی کارروائی کی تنبیہ:

الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مقررہ مدت میں انتخابی اخراجات کا گوشوارہ جمع نہ کرانا آزاد جموں و کشمیر الیکشنز ایکٹ کے تحت غیر قانونی فعل تصور کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کے خلاف ضابطے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔