ڈی جی ایس سی او آزادکشمیر کا بڑا اقدام،4 بڑے منصوبے لانچ ، افتتاح کردیا

مظفر اباد (کشمیر ڈیجیٹل) ڈائریکٹر جنرل ایس سی او SCO میجر جنرل عمر احمد شاہ نے ازاد کشمیر میں ایس سی او کے چار بڑے منصوبوں کا آن لائن افتتاح کر دیا ۔

ان منصوبوں میں نئے ٹاورز کی تنصیب پرانے ٹاورز کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم اہنگ کرنا لائن اف کنٹرول پر ایس سی او کے جوانوں اور مشینری کے لیے حفاظتی بینکرز کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ازاد کشمیرکیلئے فائو جی ٹاورز شامل ہیں ۔

افتتاح کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایس سی او میجر جنرل عمر احمد شاہ نے سیکٹر کمانڈر ازاد کشمیر اور ان کی ٹیم کو مشکل ترین حالات میں تعمیر و ترقی کے کام بروقت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم آزادکشمیر کا انتخاب،حلف برداری تقریب کا شیڈول جاری

سیکٹر کمانڈر ایس سی او کرنل محمد یوسف جاوید نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کیا آج ڈی جی ایس سی او نے چار بڑے منصوبوں کا ان لائن افتتاح کیا ہے۔۔

ان منصوبوں کے تحت ازاد کشمیر میں 26 نئے ٹاورز نصب کیے جائیں گے جبکہ پہلے سے موجود 85 سے زائد ٹاورز کو اپ گریڈ کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے ہم اہنگ کیا جائے گا ۔۔

یہ تمام منصوبے دسمبر تک پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں گے۔8سے زائد ٹاورز کو فا ئیوجی کی سہولت سے منسلک کیا جائے گا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:افواجِ پاکستان کیخلاف پراپیگنڈا کرنیوالا اکاؤنٹ’’میر یار بلوچ‘‘ بلاک

ان کا کہنا تھا کہ وادی نیلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اٹھمقام میں کوریج کی شکایات کو دور کرتے ہوئے نئے ٹاور نصب کر دیئے گئے ہیں ۔۔

معرکہ حق کے دوران جو صورتحال سامنے ائی اس کو مد نظر رکھتے ہوئے SCI کے جوانوں اور مشینری کی حفاظت کیلئے خصوصی بینکرز تعمیرکئے گئے ہیں۔۔

بجلی کی ترسیل اور جنریٹرز کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بھی خصوصی بندوبست کیا گیا ہے سیکٹر کمانڈر نے اس موقع پر کمانڈنگ افیسرز انجینئرز افسران اور جوانوں کے کردار کو سراہا۔