الیکٹرک گاڑی

جاپان کی چھوٹی گاڑیوں کی مارکیٹ میں چینی کمپنی BYD کی بڑی انٹری

چین کی معروف الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی BYD نے جاپان کی آٹو مارکیٹ میں اپنی نئی چھوٹی الیکٹرک گاڑی ’ریکو (Racco)‘ متعارف کرا دی، جسے مقامی گاڑی ساز کمپنیوں کیلئے ایک بڑا چیلنج قرار دیا جارہا ہے۔

ریکو کی قیمت 20 لاکھ ین سے کم ہوگی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق BYD آٹو جاپان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اتسوکی توفوکوجی نے بتایا کہ حکومتی سبسڈی شامل ہونے کے بعد ریکو کی ابتدائی قیمت 20 لاکھ ین سے کم ہوگی، جو تقریباً 12 ہزار 210 امریکی ڈالر بنتی ہے۔

ایک چارج میں 210 کلومیٹر سفر

کمپنی کے مطابق ریکو ایک مرتبہ مکمل چارج ہونے پر کم از کم 210 کلومیٹر تک سفر کرسکے گی۔ BYD کو امید ہے کہ کم قیمت اور مناسب ڈرائیونگ رینج اسے جاپان کی مقبول ’کےئی کار‘ مارکیٹ میں جگہ بنانے میں مدد دے گی۔

نسان ساکورا کو براہ راست چیلنج

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق BYD کی نئی الیکٹرک گاڑی جاپان کی مقبول ترین الیکٹرک گاڑی نسان ساکورا کے لیے براہ راست حریف بن سکتی ہے۔

جاپانی آٹو مارکیٹ میں مقابلہ سخت ہونے کا امکان

ماہرین کا کہنا ہے کہ BYD کی نئی گاڑی کی آمد سے جاپان کی مقامی آٹو کمپنیوں کے درمیان مسابقت مزید بڑھ سکتی ہے۔ کم قیمت، مناسب رینج اور جدید فیچرز ریکو کو جاپانی صارفین کے لیے پرکشش بنا سکتے ہیں۔

BYD کی جاپان میں جگہ بنانے کی کوشش

BYD طویل عرصے سے جاپانی مارکیٹ میں اپنی موجودگی مضبوط کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ’ریکو‘ کی شکل میں کمپنی نے پہلی مرتبہ جاپان کی مقبول چھوٹی گاڑیوں کی مارکیٹ کو براہ راست ہدف بنایا ہے، جہاں کم حجم اور کم اخراجات والی گاڑیوں کی خاصی مانگ ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عمان میں 60 سال سے زائد عمر کے غیر ملکی کارکنوں کے ورک پرمٹ پر نئی پابندی