ہالن شمالی میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 6 شدید زخمی

کہوٹہ (کشمیر ڈیجیٹل): ضلع حویلی کے علاقے ہالن شمالی میں ایک گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایکشن کمیٹی نئی حکومت کیلئے چیلنج، الیکشن میں پیپلزپارٹی کولیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی،فیصل راٹھور

تفصیلات کے مطابق چوہدری صوبیدار کمال کی گاڑی کہوٹہ سے موری میلواں جا رہی تھی کہ ہالن شمالی کے مقام پر افسوسناک حادثے کا شکار ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت گاڑی میں 9 افراد سوار تھے۔

حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہوئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شاہین کوثر ڈار کو مخصوص نشست نہ ملنے پر پیپلزپارٹی میں پھوٹ،احتجاج کا اعلان

اطلاع ملتے ہی اسراء فاؤنڈیشن کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے راولپنڈی ریفر کردیا گیا ہے۔

حادثے کی مزید تفصیلات اور جاں بحق و زخمی افراد کی شناخت کے حوالے سے معلومات سامنے آنا باقی ہیں۔