پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان کردیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے کا اضافہ کردیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 359 روپے 59 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل ختم کرنے کی تجویز

حکومت کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 368 روپے 29 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 24 اگست تک برقرار رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 3 روپے 81 پیسے مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری

ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئے نرخ 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 22 اگست کے لیے کیا گیا ہے۔