نادرا کا بزرگ پنشنرز کو پروف آف لائف سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان

کراچی (کشمیر ڈیجیٹل) نادرا نے پنشنرز کیلئے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے انتہائی آسان اور مفت اجراء کی سہولت دینے کا اعلان کردیا۔

نادرا نے پنشنرز کیلئے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے ذریعے وہ گھر بیٹھے اپنا سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر سمیت ملک بھر میں 23اگست تک مزید بارشوں کا امکان

نادرا نے پنشنرز کیلئے پروف آف لائف، یعنی تصدیقِ حیات کا سرٹیفکیٹ، مکمل طور پر بلا معاوضہ فراہم کرنے کا انتظام کر دیا ہے۔

یہ سہولت اب پاک آئی ڈی موبائل ایپ، نادرا رجسٹریشن مراکز، یونین کونسلز، ای سہولت فرنچائزز اور نادرا کی موبائل سروسز کے ذریعے ملک بھر میں دستیاب ہے۔

یہ اقدام وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وزارتِ داخلہ و انسدادِ منشیات، وزارتِ دفاع، کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے) اور ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل (ایم اے جی) کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیاز، چکن سمیت 23 اشیا مہنگی،ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

اس کا خاص مقصد بزرگ، صاحبِ فراش اور خصوصی افراد سمیت ایسے پنشنرز کو سہولت دینا ہے جن کے لیے پروف آف لائف کی متواتر ضرورت پوری کرنے کے لیے بینک یا پنشن دفتر جانا مشکل ہوتا ہے۔

اس سہولت کے حصول کا سب سے آسان طریقہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ ہے جس کے ذریعے اہل پنشنرز گھر بیٹھے اپنا پروف آف لائف سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔