ہیڈنگلے ٹیسٹ میں دوسری اننگز میں مشکلات کا شکار پاکستان ٹیم کے سینیئر بلے باز محمد رضوان انگلش کمنٹیٹرز کی کڑی تنقید کی زد میں آگئے۔
دوسری اننگز کے 32 ویں اوور میں جب پاکستان کے 111 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ تھے تو محمد رضوان نے انگلینڈ کے بولر اولی رابنسن کے اوور کی پہلی گیند پر سنگل دوڑ کر اسٹرائیک ٹیل اینڈر خرم شہزاد کو دے دی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نادرا کا بزرگ پنشنرز کو پروف آف لائف سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان
اوور کی دوسری گیند پر ہی خرم شہزاد سِلپ میں جورڈن کوکس کیچ دے بیٹھے۔محمد رضوان کے اس عمل پر انگلش کمنٹیٹرز نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان کا ٹیل اینڈر کو اوور کی باقی گیندوں کے لیے ایکسپوژ کرنا عجیب ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر سمیت ملک بھر میں 23اگست تک مزید بارشوں کا امکان
کمنٹیٹرز نے کہا کہ 46 ٹیسٹ کھیلنے والے سینیئر بیٹر کو ٹیل اینڈر کو سامنے کرنے کے بجائے خود ذمہ داری لینی چاہیے تھی۔
جبکہ محمد رضوان کو پچھلے سال انگلینڈ میں شان دار کارکردگی پر وزڈن فائیو 2021 میں شامل کیا گیا ہے، محمد رضوان کو یہ اعزاز وکٹوں کے پیچھے اور بیٹنگ میں کارکردگی دکھانے پر دیا گیا، انھوں نے 3 ٹیسٹ میچز میں 161 رنز بنائے اور 5 کیچز پکڑے تھے۔
1952 سے لے کر اب تک 18 پاکستانی کھلاڑیوں کو یہ اعزاز ملا ہے، 2017 میں مصباح الحق اور یونس خان یہ اعزاز حاصل کرنے والے آخری پاکستانی کھلاڑی تھے۔
محمد رضوان کے علاوہ دیگر 4 بہترین کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے جیک کرالی، ڈان سبلی، ڈیرن اسٹیون شامل ہیں، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر بھی سال کے بہترین 5 کھلاڑیوں میں شامل کیے گئے ہیں۔




