عام تعطیل

26 اگست 2026 کوملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 26 اگست 2026 بروز بدھ ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے عام تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 12 ربیع الاول کی مناسبت سے 26 اگست کو پورے ملک میں عام تعطیل ہوگی۔

اس موقع پر وفاقی حکومت کے ماتحت تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عام تعطیل کا اطلاق ملک بھر میں ہوگا، جس کے تحت سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں معمول کے دفتری امور معطل رہیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی صحت کو کوئی مسئلہ نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

متعلقہ اداروں میں ملازمین کو عید میلاد النبی ﷺ کے مذہبی تہوار کے موقع پر تعطیل حاصل ہوگی۔

عید میلاد النبی ﷺ مسلمانوں کے لیے انتہائی عقیدت و احترام کا دن ہے، جسے ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

اس موقع پر مختلف شہروں میں سیرت النبی ﷺ کانفرنسیں، محافلِ میلاد، نعتیہ پروگرام اور دیگر مذہبی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔

حکومت کی جانب سے عام تعطیل کے اعلان کے بعد شہریوں کو 26 اگست کو سرکاری امورکیلئے دفاتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔

ضروری خدمات انجام دینے والے ادارے اپنے معمول کے انتظامات کے مطابق کام جاری رکھ سکتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، دوبارہ نظرثانی درخواست دائر

واضح رہے کہ عام تعطیل کا مقصد عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر شہریوں کو مذہبی تقریبات میں شرکت اور اس دن کو عقیدت و احترام کیساتھ منانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔