وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے تصدیق کی ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو شفاء انٹرنیشنل ہسپتال میں طبی معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کے حکم پر ہسپتال منتقل
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں، قیدی کو 20 اور 21 اگست 2026 کی درمیانی شب مناسب حفاظتی انتظامات کے تحت ہسپتال لے جایا گیا۔ ماہرِ امراضِ چشم، ماہرِ امراضِ قلب اور فزیشن سمیت مستند ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں طبی طور پر صحت مند قرار دیا۔
ان کی ہمشیرہ محترمہ عظمیٰ خان، طبی معائنے / علاج کے تمام مراحل کے دوران موجود رہیں۔ یہ تمام عمل مکمل ہونے کے بعد انہیں 21 اگست 2026 کی صبح تقریباً 0500 بجے اڈیالہ جیل واپس منتقل کر دیا گیا۔
پی ٹی ائی کے کارکنوں کی طرف سے جو سیکیورٹی کی صورتحال الشفاء ہسپتال کے راستے میں اور باہر پیدا کی گئی اس کے پیش نظر ان کو پمز ہسپتال لے جایا گیا اور طبی معائنے کے مطابق وہ صحت مند پائے گئے ان کو پہلے بھی طبی سہولیات فراہم کی جاتی رہی ہیں اور اب بھی جب ان کو ضرورت پڑے گی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی
ماہر ڈاکٹروں نے تفصیلی معائنہ کیا
وفاقی وزیر کے مطابق ماہر امراضِ چشم، ماہر امراضِ قلب اور فزیشن سمیت مستند ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے عمران خان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا، جس کے بعد انہیں طبی طور پر صحت مند قرار دیا گیا۔
صبح پانچ بجے اڈیالہ جیل واپسی
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان طبی معائنے اور علاج کے تمام مراحل کے دوران موجود رہیں۔ طبی عمل مکمل ہونے کے بعد انہیں جمعہ کی صبح تقریباً پانچ بجے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں سیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔
ہسپتال اور جیل کے باہر سخت سکیورٹی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے موقع پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ ان کی بہنیں اور معالج بھی اڈیالہ جیل پہنچے تھے، جبکہ ڈاکٹر عظمیٰ خان اور ڈاکٹر فیصل گیٹ نمبر 5 سے جیل کے اندر داخل ہوئے۔
بیرون ملک منتقلی کی بحث بھی شروع
دوسری جانب وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کے عمران خان کو بیرون ملک بھیجے جانے کے امکان سے متعلق بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔ تاہم فی الحال عمران خان طبی معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل ہوچکے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی اسپتال منتقلی: سپریم کورٹ نے چیف کمشنر اسلام آباد کی درخواست کیوں واپس کی؟ اصل وجہ سامنے آگئی




