ایرانی وزیر خارجہ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ٹیلیفونک رابطہ، سفارتی کوششوں پر بات چیت

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے جس میں سیاسی اور سفارتی حل تلاش کرنے کی کوششوں پر بات چیت ہوئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بدھ کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:یو اے ای کا الزام مسترد ، ایران نے فالس فلیگ آپریشنز کا حوالہ دیدیا

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ٹیلیفونک رابطے میں ایرانی وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سیاسی اور سفارتی حل تلاش کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں نے سفارتی رجحانات پر بھی آرا کا تبادلہ کیا اور علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے مختلف زاویوں پر بھی بات چیت کی گئی، دوطرفہ مشاورت اور تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے حالیہ سفارتی عمل اور سیاسی و سفارتی حل کو آگے بڑھانے کیلئے جاری کوششوں اور باہمی مشاورت و تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات رکے ہوئے ہیں، آبنائے ہرمز بدستور کشیدگی کا مرکز ہے اور ایران کے ساتھ یہ صورتحال ’فی الحال‘ اچھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی سفیر کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق متنازعہ بیان، پاکستان کا شدید احتجاج، امریکی ناظم الامور طلب

ٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات کسی بھی وقت شروع ہوسکتے ہیں، لیکن موجودہ صورتحال ان کے خیال میں بہت اچھی ہے، انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز امریکا کے مکمل قبضے میں ہے۔

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی کبھی کبھی ڈرون سے حملے کر رہے ہیں لیکن اس صورتحال کا سامنا وہاں سے گزرنے والے ہر جہاز کو نہیں ہے۔