غیر رجسٹرڈ پاپڑ کی فروخت پرکمپنی کو ایک لاکھ جرمانہ، ضبط سامان کا لیبارٹری تجزیہ کروایاجائیگا

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر فوڈ اتھارٹی کے مطابق MBFoods نامی کمپنی نے اپنی رجسٹرڈ پراڈکٹس کے علاوہ (Boss) باس کے نام سے پاپڑ کی فروختگی عمل میں لائی ہے جو رجسٹرڈ نہیں ہے۔

فروخت ہونے والے پاپڑ کی کوئی لیبارٹری تجزیاتی رپورٹس نہیں تھیں۔

آزاد کشمیر فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت کمپنی پر لازم ہے کہ وہ صرف ان پراڈکٹس کا کاروبار عمل میں لائے جورجسٹرڈ ہیں اور کوالٹی کے معیار پر پورا اترتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فوڈ اتھارٹی ہٹیاں بالا کی کارروائی ،بوس کمپنی کے غیر معیاری پاپڑ ضبط

فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے سیکشن/دفعہ 33(Bussiness without license) کی خلاف ورزی کی پاداش میںMB Foods پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

اتھارٹی کی جانب سے فوڈ سیفٹی آفیسر مظفر آباد کو ہدایت کی گئی ہے وہ ضبط شدہ سٹاک کی لیبارٹری تجزیہ کرواتے ہوئے رپورٹ دفتر ہذا کو ارسال کریں تاکہ مزید کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

Scroll to Top