بھارتی افواج

میر واعظ عمر فاروق کو قابض بھارتی افواج نے نظربند کرکے نماز جمعہ پڑھانے سے روک دیا

سری نگر (کشمیر ڈیجیٹل ) گزشتہ خطبہ جمعہ میں ایکشن کمیٹی پر تنقید کی سزا، قابض بھارتی افواج کے حکام نے ایک بار پھر جامع مسجد سری نگر کے خطیب اور حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو ان کی رہائشگاہ میں نظر بند کر کے جامع مسجد میں نماز جمعہ پڑھانے سے روک دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ یہ مودی سرکارنے یہ سخت کارروائی میر واعظ عمر فاروق کی جانب سے گزشتہ خطبہ جمعہ کے دوران ایکشن کمیٹی کی کارکردگی اور پالیسیوں پر کی جانے والی شدید تنقید کے بعد عمل میں لائی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بلٹ متاثرین کے حق میں ٹوئٹ:میر واعظ عمر فاروق گھر میں نظر بند

انتظامیہ نے کسی بھی ممکنہ احتجاج کو روکنے کیلئے نوہٹہ اور جامع مسجد کے اطراف میں پولیس اور بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس  کی بھاری نفری تعینات کر کے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے ہیں۔

میر واعظ عمر فاروق کی نظر بندی اور سخت پابندیوں کے باعث وادی بھر سے آنے والے ہزاروں نمازی ایک بار پھر اپنے قائد کا خطبہ سننے اور ان کی اقتدا میں نمازِ جمعہ ادا کرنے سے محروم رہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکی جارحیت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے: میر واعظ عمر فاروق

مذہبی و سیاسی حلقوں نے میر واعظ کی مسلسل اور بلاجواز نظر بندی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے شہریوں کے بنیادی مذہبی اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔