ٹریفک حادثہ

کھاوڑہ : ترہالہ میں اراضی تنازعہ پر فائرنگ، 3 افراد قتل ،3 شدید زخمی

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) ریاستی دارالحکومت مظفرآباد کے حلقہ کھاوڑہ کی یونین کونسل کچیلی کے گائوں ترہالہ میں اراضی تنازعہ پر فائرنگ، 3 افراد قتل، 3 شدید زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق اراضی تنازع پر کچھ دن سے چلنے والی چپقلش پر راجہ ظہیر نامی ملزم نے دیگر ملزمان کے ہمراہ چوہدری برادری کے افراد پر اچانک حملہ کردیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:انتخابی نتائج میں ردو بدل،خواجہ طارق سعید کی درخواست سماعت کیلئے منظور

فائرنگ فواقعہ میں چوہدری طاہر،چوہدری امریز اور چوہدری نیاز موقع پر جان کی بازی ہار گئے جبکہ فائرنگ سے 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

فائرنگ واقعہ کے بعد راجہ ظہیر نامی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ فائرنگ واقعہ کے بعد چوہدری برادری کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے راجہ برادری کے گھروں کو آگ لگادی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نوجوان ہوجائیں تیار، 20 ہزار نوکریوں کا بڑا منصوبہ آگیا

ذرائع کے مطابق فائرنگ واقعہ کے بعد پولیس کھاوڑا کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ایک ملزم کے پکڑے جانے کی اطلاعات بھی تاہم واقعہ کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔