آزادکشمیر میں جشن آزادی کی پروقار تقریبات ،کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا، صدر، وزیراعظم

مظفرآباد:ملک بھر کی طرح آزادکشمیر میں بھی یوم آزادی ملی جوش و جذبے اور قومی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

اس سلسلہ میں مرکزی تقریب 14 اگست کو صبح 8:00 بجے ہائی کورٹ گراؤنڈ مظفرآباد میں منعقد ہورہی ہے جس میں صدر آزادجموں وکشمیر، وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سمیت سول و عسکری حکام شرکت کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں:پانی کی ایک ایک بوند ہماری ریڈلائن ،بھارت راہ راست پر نہ آیا تو اسے براہ راست جواب دیا جائیگا، وزیراعظم

مرکزی تقریب کے آغاز سے قبل پرچم کشائی کی جائے گی، جس کے بعد قومی ترانہ اور آزادجموں وکشمیر کا ترانہ پیش کیا جائے گا۔

مہمان خصوصی یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائیں گے، جبکہ آزادجموں وکشمیر پولیس کے چاق و چوبند دستے مارچ پاسٹ اور سلامی پیش کریں گے۔

تقریب کے دوران مختلف سکولوں کے طلبہ و طالبات ملی نغمے، قومی ترانے اور ٹیبلو پیش کریں گے۔

محکمہ سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر کی جانب سے یوم آزادی کی مناسبت سے آزادجموں وکشمیر بھر میں کھیلوں کے خصوصی مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے، جبکہ مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تقریری مقابلے بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔

جشن آزادی کے موقع پر آزادجموں وکشمیر بھر میں سرکاری و نجی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، جبکہ مختلف مقامات پر قومی پرچم بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔

آزادکشمیر بھر میں یوم آزادی کی تقریبات کا مقصد قومی یکجہتی، حب الوطنی اور پاکستان سے والہانہ وابستگی کے جذبے کو اجاگر کرنا ہے۔

ادھر قائمقام صدر آزادجموں و کشمیرچوہدری لطیف اکبر نے14اگست جشن آزادی کے موقع پر کہا کہ آج کا مبارک دن ہماری تاریخ کا اہم ترین دن ہونے کے ساتھ ساتھ ہمیں اس بات پر بھی فخر ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ طے ہوا ۔

جس طرح 14اگست کے دن طلوع آفتاب نے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو آزادی کا پیغام سنایا، اسی طرح آج ہم آزادی کی خوشی کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی فخر محسوس کر رہے ہیں کہ تینوں ممالک کے درمیان تاریخ ساز معاہدہ طے پایا۔

یہ بھی پڑھیں:پاک وطن تاقیامت رہے گا، کسی کا باپ پاکستان کو نہیں توڑ سکتا،وزیراعلیٰ بلوچستان

اس لمحے ہر دل میں یہ عہد تازہ ہورہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور اس پر کوئی سودے بازی ممکن نہیں۔ میدان سے لیکر سرحد تک، دلوں سے لے کر نظریات تک اس معاہدے نے پھر معرکہ حق کی طرح ثابت کر دیا کہ وطن ایک ایمان ہے اور اس کی حفاظت ہماری آنے والی نسلوں تک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے، کشمیری آج بھی اور ہمیشہ پاکستان کو اپنی منزل سمجھتے تھے، ہیں اور رہیں گے اور انشا ء اللہ ایک دن ضرور کشمیر بھی پا کستا ن کا حصہ بن کر رہے گا۔پا کستا ن زندہ با د۔ آزادکشمیر پائندہ باد۔

وزیر اعظم آزادکشمیرفیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ آج 14اگست اورمکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ جو پاکستان، ترکی اورسعودی عرب کے درمیان 7اگست 2026کوطے پایا پوری قوم جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔اس معاہدے کی مرکزی شق کے تحت تینوں میں سے کسی ایک ملک پر مسلح حملہ تینوں کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا۔

یہ معاہدہ تینوں ممالک کے درمیان مشترکہ دفاع، باہمی سلامتی اور متفقہ مزاحمت کو مضبوط بناتا ہے۔ آج کے دن ہی بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی مدبرانہ اور بے لوث قیادت میں دنیا کی سب سے بڑی نظریاتی اسلامی مملکت خداداد پاکستان معرض وجود میں آئی اور اس کے ساتھ ساتھ گزشتہ دنوں ہونے والا مکہ معاہدہ پاکستان کی مضبوط دفاعی شراکت داری میں اہم کر دار ادا کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:افواج پاکستان کی قوم کو جشن آزادی پر مبارکباد، وطن کے دفاع کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ

پاکستان کا قیام برصغیر جنوبی ایشیاء کے مسلمانوں کی اجتماعی قومی امنگوں اور آرزوں کا مظہر ہے۔14اگست1947 ایک تاریخ ساز دن تھا جب علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان،پاکستانی عوام اور پاک فوج جس عزم کے ساتھ کشمیریوں کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر بھارتی غیر قانونی قبضے سے آزاد ہو گا اور پوری ریاست جموں وکشمیر کا الحاق پاکستان کے ساتھ ہو گا۔