وزیر اعظم شہباز شریف نے یاد گار فتح کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مناتے ہوئے ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے آزاد وطن سے نوازا۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ وہ دن ہے جس کیلئے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دیں، یہ وہ دن ہے جس کیلئے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ8 ماہ میں شاندار یاد گار فتح کی تعمیر کو ممکن بنانے والے مبارکباد کے مستحق ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مختلف علاقوں میں 15 اگست تک سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ،الرٹ جاری
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلح افواج نے دشمن کو تاریخی شکست دی۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یہ یادگارفتح ہمارے عزم وہمت،مسلح افواج کی مہارت اور برتری کی علامت ہے،معر کہ حق میں کامیابی پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میںمعرکہ حق کی کامیابی نے پاکستان کی عزت میں غیر معمولی اضافہ کیا جس کی مثال نہیں ملتی۔
وزیر اعظم شہبازشریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ8 ماہ میں شاندار یاد گار فتح کی تعمیر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی دلچسپی کا نتیجہ ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر بھر میں جشن یوم آزادی منانے کی تیاریاں،عمارتیں جگمگا اٹھیں
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں اور ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاکستان کے پانی کی ایک ایک بوند ہماری ریڈ لائن ہے ، بھارت اگر راہ راست پر نہ آیا تو اسے جواب دیں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم امن کے لئے عزت اور وقار کے ساتھ کھڑے ہیں،دشمن معرکہ حق میں عبرتناک شکست کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔ دفاعی معاہدہ عالم اسلام کیلئے امن کی نوید اور دنیا میں استحکام کی علامت ہے۔




