ایل اے17 حویلی،فیصل ممتاز راٹھور کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

ایل اے17 حویلی کے ریٹرنگ افسرنے پیپلزپارٹی کے امیدوار ،وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ریٹرنگ افسرکی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راجا فیصل ممتاز راٹھور نے 33ہزار872ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ مسلم لیگ(ن) کے امیدوارچوہدری محسن عزیز 32ہزار354ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز سے فاتح کیانی کی اہم ملاقات،کیا آزادکشمیر حکومت میں ایڈجسٹ کیا جائیگا؟

آزادامیدوار خواجہ طارق سعید نے 12ہزار538ووٹ لے کر تیسرے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار چوہدری عامر نذیر5ہزار405ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔

ریٹرنگ افسر کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق حلقہ میں کل 84ہزار702ووٹ کاسٹ ہوئے ہیں جن میں سے464مسترد کئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ایل اے 17میں مسلم لیگ(ن) کی جانب سے نتائج میں ردوبدل کا الزام لگاکر ریٹرنگ افسر کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا گیا تھا اور ری کائوٹنگ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے بیلٹ باکس مظفرآباد طلب کر لئے تھے جبکہ ن لیگی امیدوار کا دعویٰ تھا کہ مجھے دوبارہ گنتی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حویلی :انتخابی نتائج پر تنازعہ، خواجہ طارق سعید کا ری کاؤنٹنگ کا مطالبہ

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا وکٹری سپیچ میں کہنا تھا کہ اگر میں ہار جاتا تو خوشی سے ہار تسلیم کرلیتا لیکن مسلم لیگ(ن)کی طرف سے سڑکوں کی بندش مناسب اقدام نہیں ہے۔