آزاد کشمیر الیکشن: پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور نے بازی پلٹ دی

کہوٹہ (کشمیر ڈیجیٹل): آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 17 حویلی میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد مختلف یونین کونسلز سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

ابتدائی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور نے برتری حاصل کر لی ہے اور 32 ہزار 437 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر الیکشن میں دھاندلی کے تمام شواہد موجود، خاموش نہیں بیٹھیں گے ،پلوشہ خان، شہلا رضا

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محسن عزیز 25 ہزار 908 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ طارق سعید 9 ہزار 800 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر ہیں۔

ابتدائی نتائج میں فیصل ممتاز راٹھور کی برتری کے بعد حلقہ ایل اے 17 حویلی کے انتخابی نتائج میں دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔ مختلف پولنگ اسٹیشنز کے مکمل نتائج آنے کے بعد حتمی صورتحال واضح ہوگی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سردار عتیق احمدخان اپنے ہی آبائی پولنگ اسٹیشن سے ہار گئے

واضح رہے کہ یہ نتائج غیر حتمی اور غیر سرکاری ہیں۔ اور ابھی بہت ساری یونین کونسلز سے انتخابی نتائج آنے کا سلسلہ جاری وساری ہے ۔

ذرائع کے مطابق یونین کونسل بھیڈی کی دور دراز وارڈز بھی شامل ہے جہاں سے ابھی تک رزلٹ آنا باقی ہیں ۔

🚨 حلقہ ایل اے 17 !
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ،، مزید اپڈیٹس جاننے کیلئے الیکشن پورٹل کے لنک پر کلک کریں :