مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر کی خوبصورت وادی نیلم میں سیاحوں کے داخلے پر دو ماہ سے زائد عرصے سے عائد پابندی ختم کر دی ۔ ملک بھر سے سیاح وادی کا رخ کر سکیں گے۔
وادی نیلم کے ڈپٹی کمشنر چوہدری اقبال حسن نے پیر کو بتایا کہ سیاحوں کے وادی نیلم میں داخلے پر عائد پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب سیاح وادی نیلم کا سفر کر سکتے ہیں اور وادی کے مختلف سیاحتی مقامات پر جا سکتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر الیکشن: پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور نے بازی پلٹ دی
وادی نیلم آزاد کشمیر کے مقبول ترین سیاحتی مقامات میں شمار ہوتی ہے جہاں سرسبز پہاڑ، دریائے نیلم، آبشاریں اور قدرتی مناظر ہر سال بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔
تاہم جون میں خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی اور بدامنی کے باعث حکام نے سیاحوں کے وادی نیلم میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر الیکشن میں دھاندلی کے تمام شواہد موجود، خاموش نہیں بیٹھیں گے ،پلوشہ خان، شہلا رضا
یہ پابندی دو ماہ سے زائد عرصے تک برقرار رہی، جس کے باعث وادی سے وابستہ سیاحتی کاروبار بھی متاثر ہوا۔حکام کی جانب سے پابندی اٹھائے جانے کے بعد وادی نیلم میں سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی کی توقع ہے۔




