مکہ معاہدہ پر دستخط میرے لئے باعث اعزاز،یہ تینوں ملکوں کے مفاد میں ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کو تینوں ملکوں کے مفاد میں قرار دیا ہے۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان پر دستخط کے حوالے سے اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاہدے پر دستخط کرنا میرے لیے باعث اعزاز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مکہ معاہدہ پر ہر طرف جشن ، شاہراہوں پر پاکستان ، ترکیہ اور سعودیہ کے پرچموں کی بہار

شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈمارشل کی وجہ سے یہ مشترکہ وژن حقیقت کےروپ میں بدلا،وزیراعظم شہبازشریف دعاگوہوں معاہدے سےتینوں ممالک میں خوشحالی بڑھے،تمام مسلم اقوام کیلئے خیرونفع ہو۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ تینوں ملکوں کےمفاد میں ہے اور خطے کی سکیورٹی اور استحکام کوبڑھاتاہے۔

مکہ دفاعی معاہدہ تینوں ممالک کے گہرے تعلقات کا عکاس ،سعودی وزیر خارجہ

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط، تینوں ممالک کے مابین گہرے برادرانہ اور تزویراتی تعلقات کا مظہر ہیں۔

اخبار 24 کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ اس معاہدے پر دستخط سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعاون کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہیں اور خطے کے امن و استحکام کو درپیش چیلنجز اور خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کے عزم کا واضح وعملی اظہار بھی ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان کا مشترکہ معاہدے کے حوالے سے کہنا تھا کہ مکہ دفاعی معاہدہ، تینوں ممالک کی مشترکہ سیاسی قیادت کی جانب سے علاقائی سلامتی اور استحکام کے فروغ کے عزم کی بھی ترجمانی کرتا ہے، جس کے ثمرات تینوں ممالک اور ان کے عوام تک پہنچیں گے اور پورا خطہ امن، ترقی اور خوشحالی کی نئی راہ پر گامزن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدہ پر بھارت کا ردعمل آگیا

یاد رہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔