ہائیکورٹ

آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ بحالی کیس کی سماعت 14 اکتوبر کو ہوگی

مظفرآباد : ہائی کورٹ میں انٹرنیٹ کی بحالی کے حوالے سے دائر کیے گئے مقدمے کی سماعت اب 14 اکتوبر کو ہوگی۔ عدالت کی جانب سے اس مقدمے کی آئندہ سماعت کے لیے یہ تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔

کیس “سید عبدالباسط گیلانی بنام پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)” کے تحت ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس سید شاہد بہار اور جسٹس محمد اعجاز خان پر مشتمل بنچ میں زیرِ سماعت ہے۔ پچھلی سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے زبانی طور پر انٹرنیٹ کی بحالی کا حکم جاری کیا گیا تھا، تاہم ایڈوکیٹ جنرل کی جانب سے اس موقع پر مہلت طلب کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: منشیات کیس: ہائی کورٹ کا سخت حکم، مفرور مجرم عدالتِ عالیہ سے گرفتار

آج اس کیس کی باقاعدہ سماعت ہونا تھی، لیکن جسٹس سید شاہد بہار کے میرپور دورے پر ہونے کے باعث سماعت عمل میں نہ آ سکی، جس کے بعد اس مقدمے کی آئندہ سماعت کی نئی تاریخ 14 اکتوبر مقرر کر دی گئی ہے۔