ڈیڈ لائن ختم: ملک گیر ہڑتال،پیٹرولیم ڈیلرز کا اہم اجلاس طلب

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیتل)اکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) نے مطالبات کی منظوری کیلئے وزارت پیٹرولیم کو دیا گیا 15 دن کا وقت ختم ہونے پر اہم اجلاس طلب کر لیا۔

پیٹرولیم ڈیلرز کا 10 اگست بروز پیر ہنگامی اجلاس ہوگا جس میں ملک گیر ہڑتال اور پیٹرول پمپ بند کرنے کے آپشن پر غور کیا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم لیوی : حکومت نے 9 ماہ میں صارفین سے 12 کھرب روپے سے زائد وصول کیے

پی پی ڈی اے نے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کو ہنگامی خط لکھ کر مسائل پر فوری پیشرفت کا مطالبہ کیا ہے۔

وائس چیئرمین پی پی ڈی اے انوار کمال نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈیلی پیٹرولیم پرائس ایڈجسٹمنٹ نے ڈیلرز کو شدید مالی بحران سے دو چار کر دیا ہے

انہوں نے کہا کہ روزانہ قیمتوں میں تبدیلی سے اسٹاک پر نقصان اور ورکنگ کیپیٹل بری طرح متاثر ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت کا پیٹرول پر لیوی میں بھی 26 روپے ، 77 پیسے اضافے کا اعلان

وائس چیئرمین پی پی ڈی اے انوار کمال نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے پیٹرولیم ڈیلرز کیلیے کاروبار چلانا مشکل ہوگیا،

مسائل حل نہ ہوئے تو ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، حکومت سے تصادم نہیں، مسائل کا قابل عمل حل چاہتے ہیں۔