الیکشن:10اگست کو حویلی، باغ میں عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے باغ اور ضلع حویلی میں تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق عام انتخابات 2026 کے حوالے سے 10 اگست 2026 کو ضلع باغ و ضلع حویلی ( کہوٹہ ) میں تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا،پاک،سعودی عرب،ترکیہ کامشترکہ دفاعی معاہدہ

اس سلسلے میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع باغ کے تین انتخابی حلقوں اور ضلع حویلی کے ایک حلقہ میں حسب سابق پولنگ 10 اگست کو ہوگی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پونچھ، سدھنوتی میں 10 اگست کو پولنگ نہیں ہوگی، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کے مطابق تعطیل کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا تاکہ انتخابات کا انعقاد آزادانہ ، منصفانہ شفاف اور پرامن ماحول میں یقینی بنایا جاسکے۔

حکومت آزادکشمیر کا باغ، حویلی میں الیکشن کے باعث 10 اگست کو تمام سرکاری ونجی ادارے بندکرنے کا فیصلہ