نیلم (کشمیر ڈیجیٹل)وادی نیلم میں الیکشن عمل مکمل ہو گیا۔ انتخابی عمل کے دوران مختلف مقامات پر کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے صورتحال خراب کرنے کی کوششوں ناکام بنادی۔
تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے کالعدم انتشاری ٹولے کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دئیے۔
کشمیر ڈیجیٹل کے مطابق وادی نیلم کے مختلف علاقوں میں قائم پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔
انتخابات کے دوران سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے جبکہ حساس مقامات اور پولنگ اسٹیشنز کے اطراف سکیورٹی اہلکار تعینات رہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا،پاک،سعودی عرب،ترکیہ کامشترکہ دفاعی معاہدہ
رپورٹ کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی سے وابستہ شرپسند عناصر کی جانب سے انتخابی ماحول کو متاثر کرنے اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی ناکام کوشش کی گئی
تاہم سکیورٹی فورسز نے صورتحال پر قابو رکھتے ہوئے کسی بڑے ناخوشگوار واقعے کو رونما ہونے سے روک دیا۔
سکیورٹی اہلکاروں نے حساس مقامات پر نگرانی کا عمل جاری رکھا اور انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کی کوششوں کو ناکام بنایا۔
انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہریوں کو پرامن رہنے اور انتخابی عمل میں رکاوٹ نہ ڈالنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی تھیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہو گی ، رانا ثناء
انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد متعلقہ حکام کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز اور دیگر اہم مقامات پر سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی
تاکہ ووٹوں کی گنتی اور انتخابی سامان کی منتقلی کا مرحلہ بھی پرامن انداز میں مکمل کیا جا سکے۔
حکام کے مطابق وادیٔ نیلم میں مجموعی طور پر صورتحال قابو میں رہی اور سکیورٹی فورسز نے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں انجام دیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور انتخابی عمل کو پرامن بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے گئے تھے۔




