حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔پیٹرولیم ڈویژن نے 6 اگست کیلئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 45 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 333 روپے ایک پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز سے متعلق معاہدے کی امید،تیل 80ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گیا
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 86 پیسے ہوگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔
اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ڈیزل کی قیمت میں 4روپے 7 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 3روپے 39پیسے سستا کرنے کا اعلان کیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم قیمتوں میں کمی ، ڈیزل 4 روپے 7 پیسے،پیٹرول3 روپے 39 پیسے سستا
یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ دو دنوں سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور خام تیل 80ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے اس کے باوجود آج حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میںاضافہ کردیا گیا ہے۔




