اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ، پمز کی خصوصی ٹیم نے چیک اپ کیا

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا ہے، جہاں خصوصی میڈیکل ٹیم نے تمام ضروری طبی ٹیسٹ مکمل کیے۔

جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل آنے والی خصوصی میڈیکل ٹیم بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کا بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور آنکھوں سمیت مکمل طبی معائنہ کیا گیا، جبکہ اس میڈیکل ٹیم کی سربراہی پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف خان کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا وفاقی آئینی عدالت سےعمران خان جیسی طبی سہولیات کا مطالبہ

طبی عملے کی معاونت اور سابقہ دورے:

جیل ذرائع کے مطابق اس تفصیلی طبی معائنے کے دوران میڈیکل ٹیم کو اڈیالہ جیل اسپتال کے طبی عملے کی مکمل معاونت بھی حاصل تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پمز اسپتال کے ماہر ڈاکٹرز کی یہ ٹیم اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کر چکی ہے۔