انتخابات

آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، 21 کامیاب اُمیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے جنرل انتخابات کے دوسرے مرحلے کے بعد مظفرآباد ڈویژن کی 9 جبکہ پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کیلئے  مختص 12 نشستوں سمیت مجموعی طور پر 21 منتخب اُمیدواروں کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق حلقہ ایل اے 25 نیلم ویلی 1 سے شاہ غلام قادر، ایل اے 26 نیلم ویلی ٹو سے میاں عبدالوحید، ایل اے 27 مظفرآباد ون سے نورین عارف اور ایل اے 28 مظفرآباد 2 سے سید بازل علی نقوی کامیاب قرار پائے ہیں۔

حلقہ ایل اے 29 مظفرآباد تھری سے سردار مختار عباسی، ایل اے 30 مظفرآباد فور سے ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، ایل اے 31 مظفرآباد5 سے ثاقب مجید راجہ، ایل اے 32 مظفرآباد 6 سے فاروق حیدر خان اور ایل اے 33 مظفرآباد 7 سے دیوان علی خان چغتائی کو بھی کامیاب اُمیدوار قرار دیتے ہوئے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کی 12 مخصوص نشستوں پر کامیاب اُمیدواروں کے نام بھی جاری کیے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات ،مرکزی مسلم لیگ کا بھی دھاندلی کا الزام، دھرنا دیدیا

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل اے 34 جموں1 سے ناصر حسین ڈار، ایل اے 35 جموں2 سے چوہدری محمد اسماعیل، ایل اے 36 جموں3 سے محمد احسن رضا، ایل اے  37 جموں 4 سے مریم جاوید، ایل اے 38 جموں 5 سے ذیشان علی اور ایل اے 39 جموں 6 سے راجہ محمد صدیق کامیاب قرار پائے ہیں۔

کشمیر ویلی کی نشستوں میں ایل اے 40 کشمیر ویلی 1 سے عامر عبدالغفار، ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 سے محمد عامر شاہ، ایل اے 42 کشمیر ویلی 3 سے سید شوکت علی شاہ، ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 سے محمد یاسین لون، ایل اے 44 کشمیر ویلی 5 سے محمد احمد رضا قادری اور ایل اے 45 کشمیر ویلی 6 سے عبدالماجد خان کی کامیابی کا بھی باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے اجراء کے ساتھ ہی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ یاد رہے کہ اس مرحلے کی پولنگ ابتدا میں 2 اگست کو شیڈول تھی، تاہم شدید بارش، خراب موسمی حالات اور مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بعض حلقوں میں ووٹنگ ملتوی کر دی گئی تھی، جس کے بعد 4 اگست کو دوبارہ پولنگ کا انعقاد کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات،الیکشن کمیشن نے میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

دو مراحل میں مکمل ہونیوالے ان انتخابات کے غیر حتمی مجموعی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) 24 نشستیں حاصل کر کے سب سے بڑی جماعت بن کر اُبھری، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 10 نشستوں کیساتھ دوسری بڑی سیاسی جماعت رہی۔